ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیوریج کی نئی پائپ لائن اورنکاسی آب کے نیٹ ورک کا منصوبہ منظور

سیوریج کی نئی پائپ لائن اورنکاسی آب کے نیٹ ورک کا منصوبہ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: سیوریج کی نئی پائپ لائن اورنکاسی آب کے نیٹ ورک کیلئے 2ارب کامنصوبہ،لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں 610کلومیٹرتک سیوریج لائنز بچھائی جائیں گی۔

پنجاب حکومت کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے نئی پائپ لائن اور نکاسی آب کا نیٹ ورک بچھانے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا، منصوبے کو مالی سال دوہزار سترہ اٹھارہ کے بجٹ میں منظور کیا گیا۔ دو ارب روپے سے زائد کے فنڈز کا اجرا الیکشن کے بعد کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی پنجاب میں سیوریج پائپ لائن اور نکاسی آب کی بحالی اور نیٹ ورک وسیع کرے گا ، لاہور ،ملتان،فیصل آباد ، سرگودھا اور ڈی جی خان میں سیوریج نیٹ ورک بچھایا جائے گا، سیوریج کے نکاس آب کے لیے نئی واٹر پالیسی ایکشن بھی بنایا جائے گا ۔