ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر ساتویں بار ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر ساتویں بار ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ ساتویں بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ کپتان نیٹ سکیوور برنٹ 58 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، جبکہ فریا کیمپ نے 28 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیملٹن، کم گارتھ، سوفی مولینیکس اور اینابیل سدرلینڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا اور ایک بار پھر ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

دونوں ٹیمیں پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل تک پہنچی تھیں۔ آسٹریلیا نے ریکارڈ آٹھویں بار ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، جبکہ انگلینڈ اس سے قبل ایک مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے۔