ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 3 فوڈ یونٹس سیل، لاکھوں روپے جرمانہ

لاہور میں فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 3 فوڈ یونٹس سیل، لاکھوں روپے جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر شاہدرہ، پارک ویو، ریلوے روڈ اور گردونواح میں کارروائی کرتے ہوئے 3 فوڈ یونٹس کو اصلاح تک بند جبکہ 2 یونٹس پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

کارروائی کے دوران ایک من سے زائد غیر معیاری گوشت اور چائنہ نمک تلف کیا گیا، جبکہ معروف ناشتہ ریسٹورنٹ، سجی ہاؤس اور ایک مربہ تیار کرنے والے یونٹ کو سنگین خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا گیا۔ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ایک معروف ریسٹورنٹ کو 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے مطابق معائنے کے دوران کھلا پروڈکشن ایریا، کھلی نالیاں، بدبودار ماحول، فنگس زدہ فریزر، آلودہ پانی، غیر معیاری برتن، زندہ مینڈک اور دیگر حشرات پائے گئے۔ اس کے علاوہ لازمی آئل چینج، واٹر فلٹر اور دیگر ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا، جس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔