سٹی 42 : ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور محمد صدیق بھٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 13سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ۔ انچارج انویسٹی گیشن محمد صدیق بھٹی نے کہا کہ اشتہاری مجرم نے 2013 میں شہری محسن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مجرم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا اور تاحال روپوش تھا ۔
اشتہاری مجرم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔