ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپٹن کرنل شیرخان شہید کی 27 ویں برسی: وزیراعظم کا خراج عقیدت

کیپٹن کرنل شیرخان شہید کی 27 ویں برسی: وزیراعظم کا خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیپٹن کرنل شیرخان شہیدکی 27ویں برسی پر وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ہیروکوخراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ وطن عزیزکا دفاع ایک مقدس فریضہ ہے، شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکیپٹن کرنل شیرخان شہیدکی قربانی اوربےمثال شجاعت کوسراہتے ہوئے کہاکہ ان کی بہادری عسکری تاریخ کاایک درخشاں باب ہے،وطن کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں ہمارے امن اورخود مختاری کی ضامن ہیں،کسی بھی خطرے کے خلاف اپنی مسلح افواج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں۔

5 جولائی 1999 کو کارگل کے محاذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرأت اور بہادری کو قوم کا سلام ہے۔