ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں معمولی تکرار پر باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کی تحصیل تنگی کے علاقے گل آباد میں معمولی تکرار کا افسوس ناک انجام سامنے آیا، جس میں باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال تنگی منتقل کیا اور جائے وقوع سے شواہد اور دیگر بیانات کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے۔