ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 چینی مزید مہنگی،  قیمت 200روپے کلو تک پہنچ گئی

 چینی مزید مہنگی،  قیمت 200روپے کلو تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محرم الحرام کے دوران ملک بھر  میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

 ہول سیل گروسری ایسوسی ایشن کے مطابق فی کلو چینی کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ہول سیل ریٹ 184 روپے اور ریٹیل قیمت 196 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

چئیرمین عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت جلد 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر سکتی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، شوگر مافیا قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کر رہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے بروقت کارروائی نہ کی تو عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔