ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرگڑھ :  بس اور ٹریلر میں تصادم، 6 جاں بحق، 18 زخمی

مظفرگڑھ :  بس اور ٹریلر میں تصادم، 6 جاں بحق، 18 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر ڈوگر: مظفرگڑھ میں  لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق بس جھنگ سے علی پور جا رہی تھی، جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ بس ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ 

ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔