یونان کشتی حادثہ، شیخوپورہ سے انسانی اسمگلرگرفتار

FIA Lahore Zone arrested another human trafficer, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: یونان کشتی حادثہ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہورنے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ای آئی اے لاہور زون اب تک 11 انسانی سمگلروں کو یونان کشتی حادثہ کے ساتھ تعلق کے سبب گرفتار کر چکی ہے۔


ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلر نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر20 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم وارث علی کو شیخوپورہ سے گرفتار کرکے لاہور لایا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق انسانی سمگلر پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے بذریعہ کشتی شہریوں کو یونان بھجوانے میں ملوث تھا۔ ملزم کیخلاف کارروائی ایف آئی اے لنک آف یونان کی نشاندہی پر کی گئی، جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے یونان کشتی حادثے میں اب تک 11 مقدمات درج کئے ہیں اور اب تک 3 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔