سٹی42: عید کے دوسرے روز کار حادظہ میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
صادق آباد میں چوک سویترا کے قریب کار الٹ گئی۔ کار الٹنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں دو بھائی اور ایک بہن شامل ہے۔
حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا ۔ متاثرہ فیملی کا تعلق صادق آباد کے علاقہ حافظ ٹاؤن سے ہے۔