زاہد چودھری: تیز طوفانی بارش کے باعث جنرل ہسپتال پانی میں ڈوب گیا، ہسپتال میں بارش کا پانی جمع ہونے سے علاج معالجہ متاثر ہو گیا۔
ہسپتال میں موجود آپریشن تھیٹر میں بھی ایک فٹ سے زائد پانی داخل ہوگیا۔ پانی جمع ہونے کے باعث پلاسٹک سرجری، تھراسک سرجری اور فزیو تھراپی کے شعبوں کو خالی کروا لیا گیا۔ نرسنگ ہاسٹل میں بھی پانی داخل ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ ہسپتال میں پانی کھڑا ہونے سے طبی عملے اور مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ بارش کا پانی جمع ہونے سے جنرل ہسپتال میں علاج معالجہ بُری طرح سے متاثر ہوگیا ہے۔