شاہد سپرا : موسلا دھار بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں سات گھنٹے سے زائد تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ درخت گرنے اور کھمبے زمین بوس ہونے کی وجہ سے بھی کئی علاقے بجلی سے محروم رہے۔
بارش کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ڈسٹری بیوشن سسٹم شدید متاثر ہوا۔ دو سو سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ ڈیڑھ سو سے زائد ٹرانسفارمرز جلنے کی وجہ سے بھی متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے تک بجلی بند رہی۔ ذرائع کے مطابق جی او آر میں درخت گرنے کی وجہ سے الیون کے وی فیڈرز کی لائنیں ٹوٹ گئیں ۔بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔