علی رامے: پنجاب حکومت شہداء کے لیے مختص رقم شہداء کے ورثا کو دینا بھول گئی، پنجاب حکومت نے شہداء کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے رکھے گئے 15 کروڑ روپے میں سے ایک پائی بھی ورثا کو نہ دی۔
پنجاب حکومت نے خراج الشہداء پروگرام کے نام سے پچھلے مالی سال میں پروگرام متعارف کرایا اور اس کے لیے 15 کروڑ روپے مختص بھی کیے گئے۔ زرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے یہ پروگرام بنایا لیکن اس کا آغاز ابھی تک نہیں کیا گیا۔ زرائع کے مطابق گزشتہ برس اس پروگرام کے تحت 15 کڑور روپت رکھے گئے تھے۔ لیکن سال گزر گیا لیکن حکومت پنجاب شہداء کے لیے ایک پائی بھی خرچ نہ کرسکی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے نئے مالی سال میں بھی پروگرام کے لیے کوئی فنڈ نہیں رکھے۔ ترجمان پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی عمیر شیخ کا کہنا تھا کہ پروگرام پر کام جاری ہے اور خراج الشہداء پروگرام کو آئندہ نئے مالی سال شروع میں کریں گے۔