سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق یونیورسٹیز اور کالجز 12 جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو امتحانات لینے کی اجازت ہوگی تاہم بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔