ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے

8 ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (وقاص احمد) ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ناقص کارکردگی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر 8 ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ ماڈل ٹاؤن انسپکٹر محمد جاوید، ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت سب انسپکٹر وقاص الحسن، ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس بی سب انسپکٹر اسد اقبال اورایس ایچ اوتھانہ شفیق آباد سب انسپکٹر محمد افضل کو ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت پر کلوز کر دیا گیا۔

انسپکٹر محمد ارحم کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ کاہنہ، انسپکٹر رانا مجاہد کو ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن، انسپکٹر خالد محمود کو ایس ایچ او تھانہ مناواں اور سب انسپکٹر محمد اشرف کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت تعینات کیا گیا۔

  ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوتھانہ نشتر کالونی انسپکٹر انجم توقیر کو ایس ایچ او تھانہ غازی آباد، ایس ایچ او تھانہ غازی آباد سب انسپکٹر اسد عباس کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی، ایس ایچ او تھانہ کاہنہ انسپکٹر محمد عتیق ڈوگر کو ایس ایچ اوتھانہ شفیق آباد تعینات کر دیا۔

 ایس ایچ اوتھانہ مناواں سب انسپکٹر نیئر نثار کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس ایریابی تعینات کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ 12 مئی کو  سابق ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے 10 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کیے تھے،  پولیس لائنز سے سب انسپکٹر عمران قمر پڈانہ کو ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار، انسپکٹر محمد سبطین شاہ کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ اسلامپورہ جبکہ انسپکٹر منصور احمد ایس ایچ او تھانہ ہئیرکو کلوز پولیس لائنز تعینات  کیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer