ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ9مئی،مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی

سانحہ9مئی،مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) سانحہ9مئی مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے  کوٹ لکھپت جیل میں مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت کی۔پراسکیوشن کے چار گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈ کرائی ،اس مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونے کے قریب ہے ،صرف مقدمہ کےدو تفتیشی افسران کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے ۔

عدالت میں برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی ،زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ عمر سرفراز چیمہ٫ اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں ،ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میان علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے،پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو 9مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔