ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: برکی میں ایک اور معصوم بچی کو  جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او برکی محمد عمران نے 15 کی کال پر فوری رسپانس دیتے ہوئے قانونی کاروائی  کا آغاز کیا۔

 ایس پی کینٹ نے بتایا کہ گھریلوملازم  فیصل 3سالہ بچی  کوکھیلانے کے بہانے حویلی میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

 ملزم فیصل  کو حراست لے کر  مزیدتفتیش کیلئے جینڈرسیل کےحوالےکردیاگیا ہے۔ 

متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم فیصل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔