ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا چار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور ہائیکورٹ کا چار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے چار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم رانا کو پنجاب لیبر کورٹ لاہور سے تبدیل کر کے راجن پور تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سیشن جج راجہ قمر الزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت گجرات سے تبدیل کر کے اٹک تعینات کیا گیا ہے۔سیشن جج محمد ارشد انجم کو ملتان میں بطور او ایس ڈی برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ سیشن جج علی نواز کو ملتان سے تبدیل کر کے لاہور میں بطور او ایس ڈی سیشن کورٹ تعینات کر دیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تبادلہ ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو 7 جنوری 2026 تک اپنی نئی تعیناتیوں پر چارج سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق ان تبادلوں کا مقصد ضلعی عدلیہ میں انتظامی امور کو مزید بہتر بنانا اور عدالتی نظام کی مؤثر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer