ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مروت میں دہشتگردوں کا فیکٹری بس پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی  

لکی مروت میں دہشتگردوں کا فیکٹری بس پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب دہشتگردوں نے نجی فیکٹری کی بس پر حملہ کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔