شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ، این اے 127 میں خواتین کی خصوصی تقریب میں بلاول کی شرکت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو  کا 96 واں یوم پیدائش  لاہور  میں حلقہ این اے 127 کی خواتین کے ہمراہ منایا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر آج جمعہ کے روز این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے مقامی کارکنوں نے سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا تھا جس مین علقہ بھر سے خواتین کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں مدعو تھے۔ بلاول بھٹو لاہور کے قومی اسمبلی کے ھلقہ ان اے 127 سے امیدوار بھی ہیں۔

سالگرہ کے تقریب کے بعد بلاول بھٹو نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں اس تقریب کے حوالے سے لکھا کہ پاکستان کی خواتین نے ہمیشہ ہی پاکستان کی بہتری کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور میرا پاکستان بھر کی خواتین کیلئے پیغام ہے کہ اگر آپ ایک ایسی حکومت چاہتی ہیں جو خواتین کو نمائندگی دے کر انہیں بااختیار بنائے تو 8 فروری کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں۔