زلزلے کے شدیدجھٹکے ، شہری خوفزدہ ہو گئے

Earthquake
کیپشن: Earthquake
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک بھر میں   زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  ملک بھر میں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔لاہور میں زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ، جبکہ زلزلہ 7 بج کر 26 منٹ پر آیا.

زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔