ویب ڈیسک : پاکستان سول ایوی ایشن کے لئے بڑی خبر، عالمی ہوابازی تنظیم ICAO نے پاکستان سول ایوی ایشن پر سے significant safety concern کا اعتراض، تمام پابندیاں ختم کر دیں۔ پی آئی اے سمیت تمام ملکی ایئر لائنز پر یورپ ، برطانیہ اور امریکا کے لئے عائد پابندیاں ختم ہوگئیں۔
عالمی ہوابازی کی تنظیم ICAO نے پاکستان سول ایوی ایشن پر سے significant safety concern کا اعتراض اٹھا لیا۔ سگنفکنٹ سیفٹی کنسرن ہٹنے سے سول ایوی ایشن پر یورپی یونین کی جانب سے پاکستان پر سے پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے،واضح رہے اکاو نے سی اے اے کے آڈٹ کے دوران72.77فیصد رینکنگ دی تھی۔
ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن پاکستان کو اکاو کی جانب سے موصول ہوئے خط میں عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا بتایا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر پائلٹس کو لائسنس جاری کرنے کی پابندی بھی ہٹالی گئی ہے۔ اکاو نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر اپنے تمام سیفٹی اعتراضات واپس لے لئے ہیں اور پاکستان کےاقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
خط کے تحت پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز پر یورپ ، برطانیہ اور امریکا کے لئے عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو نے دسمبر میں پاکستان سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کیا تھا، آڈٹ کے دوران اکاو نے سی اے اے کو 72 اعشاریہ 77 فیصد رینکنگ دی تھی اور اطمینان کا اظہار کیا تھا۔