ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے پی ایس ماڈل گرلزہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں ٹیکنیکل لیب کے لئے تیاریاں

اے پی ایس ماڈل گرلزہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں ٹیکنیکل لیب کے لئے تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض):پرائمری سکولوں کے بچوں کو ٹیکنیکل لیب میں تربیت دی جائے ۔ وزیر اعلی پنجاب لیب کا افتتاح کریں گے۔ تقریب گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاون میں 15 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے سکول میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف پنجاب بھر کے سکولوں میں پرائمری کلاس کے بچوں کیلئے بنائے جانے والی ٹیکنیکل لیب کا خود افتتاح کریں گے۔تقریب گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاون میں 15 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

رانا مشہود نے سکول ہیڈز منور تبسم کو سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات بہتررکھنے کی ہدایات کی۔ سکول انتظامیہ نے وزیر اعلی پنجاب کو ویلکم کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

مزید دیکھئے: