پی آئی اے کا آن لائن چیکنگ "سیبر سسٹم " ایک بار پھر خراب

پی آئی اے کا آن لائن چیکنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: پی آئی اے کا آن لائن سسٹم پھر خراب ہو گیا، مسافر دن بھر خوار ہوتے رہے، لاہور اور کراچی آنے جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا آن لائن چیکنگ نظام "سیبر سسٹم" ایک بار پھر خراب ھو گیا۔ جس سے آنے جانے والی پروازوں کی چیکنگ میں دشواری کا سامنا رہا۔ اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کاسامناکرنا پڑا۔

 ذرائع کے مطابق سیبر سسٹم خراب ہونے سے پی آئی اے کی لاہور اور کراچی آنے جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔