لیسکو: صارفین کو بجلی فراہم کرنے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل

لیسکو: صارفین کو بجلی فراہم کرنے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو کی رواں سال موسم گرما میں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل، لیسکو چیف واجد علی کاظمی کہتے ہیں کہ چونتیس گرڈ سٹیشنز کو اپ گریڈ جبکہ پانچ ہزار ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کی رواں سال بلا تعطل بجلی فراہمی کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ کمپنی نے ہائی اور لو ٹرانسمیشن لائنز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا ہے۔

لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے بتایا کہ لیسکو نے گزشتہ سال کے دوران 16 گرڈ سٹیشنز کی تعمیر مکمل کی ہے۔ چالیس ایم وی اے کے اڑتالیس پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب کی گئی جبکہ بیس چھبیس ایم وی اے کے چوبیس پاور ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ چھیاسٹھ کے وی اے سے 132 کے وی اے میں گرڈ سٹیشن کو تبدیل کیا گیا  جبکہ دو سو کلو میٹر132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے۔ لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے مزید بتایا کہ چونتیس گرڈ سٹیشنز موسم گرما سے قبل اپ گریڈ ہو جائیں گے۔

 چونتیس گرڈ سٹیشن کی بس بار کو ٹوئن کنڈکٹر میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔۔چوبیس سال سے زیرالتواء شیرانوالہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر شروع کردی گئی  ہے جو جلد مکمل کر لی جائیگی۔