ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شریف خاندان کیخلاف نیب کا شکنجہ مزید تنگ، ایون فیلڈ سپلیمنٹری ریفرنس تیار

شریف خاندان کیخلاف نیب کا شکنجہ مزید تنگ، ایون فیلڈ سپلیمنٹری ریفرنس تیار
کیپشن: City42 - Sharif Family
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): نیب نےنوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف ایون فیلڈ سپلیمنٹری ریفرنس تیار کرلیا، تینوں ملزمان کی غیرحاضری کو ریفرنس کا حصہ بنا یا گیا، پراسیکیوٹر جنرل تعینات ہوتے ہی ریفرنس  احتساب عدالت میں  دائر کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کی مشکلات بڑھنے لگیں، قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف ایون فیلڈ سپلیمنٹری ریفرنس تیار کرلیا، نیب نے تینوں ملزمان کو گزشتہ ہفتے بھجوائے گئے طلبی نوٹس اوران کی غیر حاضری کو ریفرنس کا حصہ بنا لیا۔ لندن سے نیب ٹیم کو ملنے والے اہم شواہد بھی سپلیمنٹری ریفرنس میں شامل کیے گئے ہیں۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور دیگر کو بیانات اور وضاحت کا مکمل موقع دیا گیا لیکن انہوں نے اپنا بیان جمع نہیں کرایا۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کے ساتھ ہی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں