ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہر شخص کو احتجاج اور جلسے کی اجازت لیکن سڑکیں بند کرنے نہیں دینگے؛ وزیر اعلیٰ سندھ

ہر شخص کو احتجاج اور جلسے کی اجازت لیکن سڑکیں بند کرنے نہیں دینگے؛ وزیر اعلیٰ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو سڑکیں بند نہیں کرنے دیں گے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ احتجاج کے لیے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو سڑکیں نہیں بند کرنے دیں گے اور نہ ہی عوام کو تکلیف پہنچانے دیں گے۔

اس کے علاوہ  یوم کشمیر کی ریلی سے خطاب میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہماری جدوجہد کشمیر کی آزادی تک جاری رہےگی۔