ملک اشرف : یوم کشمیر پر آج عدالتی تعطیل , لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتیں بند ,5 فروری کی عدالتی تعطیل ہائیکورٹ کے سالانہ چھٹیوں کے کیلنڈر میں شامل ہے۔
عدالت عالیہ لاہور اور ضلعی عدالتوں میں کشمیر ڈے پر 5 فروری کو عدالتی تعطیل ہے۔ 5 فروری کی عدالتی تعطیل ہائیکورٹ کے سالانہ چھٹیوں کے کیلنڈر میں شامل ہے۔ پاکستان کے شہری ہر سال پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن مناتے ہیں۔ پاکستان کو کشمیر سے ملانے والے راستوں اور دیگر اہم جگہوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر اظہار یکجہتی کیا جاتاہے۔ اس دن جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کی جاتی ہیں۔دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری یوم یکجہتی کو ایک خاص دن کے طور پر دیکھتے ہیں۔ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے نام سے منانے کا آغاز 1990 میں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کیا۔