ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت کے موقع پر کل عدالتیں کھلیں رہیں گی

بسنت کے موقع پر کل عدالتیں کھلیں رہیں گی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف)بسنت کے موقع پر کل عدالتوں میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی۔
چھ سے سات فروری کو مقامی چھٹیاں ہونے کے باوجود عدالتیں کھلی رہیں گی،بسنت کے موقع پر عدالتی چھٹیاں نہ ہونے وکلاء اور لاء افسران پریشان ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں چھ فروری بروزجمعہ کو مقدمات کی سماعت کے لئے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت 22 ججز مقدمات سنیں گے،جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس مسعود عابد نقوی بھی سماعت کریں گے۔
جسٹس شاہد کریم ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس عاصم حفیظ ،جسٹس محمد امجد رفیق ، جسٹس محمد رضا قریشی ،جسٹس خالد اسحاق ، جسٹس ملک محمد اویس خالد سمیت دیگر ججز بھی کل مقدمات سنیں گے.

لاء افسران کاکہناہے کہ تمام محکموں میں چھٹی ہوگی، افسران پیشیوں پر کیسے آئیں گے، پولیس افسران کو عدالتوں میں پیشی میں مشکلات کا سامنا ہوگا ،موٹر سائیکلوں پر عدالت آنےوالے وکلاء کو بھی پریشانی کا سامنا ہوگا۔
لاءافسران کاکہناہے کہ حکومتی چھٹیوں کے باوجود وکلاء اور سائلین عدالتوں میں آنے پر مجبور ہوں گے۔