ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام ، سی سی پی او لاہور

لاہور پولیس کا کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام ، سی سی پی او لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سی سی پی او لاہور  کے مطابق یوم ِیکجہتی کشمیر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریلیوں ،سیمینارز سمیت تمام پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ یومِ کشمیر پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ لاہورکے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔سی سی پی او نے ڈولفن سکواڈ، پیرو،ایلیٹ فورس ٹیمیں  کو موثر پٹرولنگ یقینی بنانے،افسران وجوان کو الرٹ رہنے اورمشکوک افراداورگاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ  لاہور پولیس یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیری عوام کی دلیرانہ جدجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔