ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی اور سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی اور سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمیر افضل : آئی سی سی چیمپئنزٹرافی اور سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت شروع ہے ۔
گلبرک میں کوریئر کمپنی کے دفتر کے باہر شائقین کرکٹ کا رش ہوگیا ، پاکستان میں ہونیوالےمیچزکےٹکٹس26شہروں میں108آؤٹ لیٹس پردستیاب ہیں ، لاہور میں ٹی سی ایس کی 25 آؤٹ لیٹس پر میچوں کے ٹکٹس دستیاب ہیں ، گلبرگ، برکت مارکیٹ ، جوہر ٹاؤن ، ٹاؤن شپ، اچھرہ میں ٹکٹوں کی فروخت ہور ہی ہے ، ڈی ایچ اے، بحریہ ٹاؤن اور شاہدرہ سے بھی میچوں کے ٹکٹس مل رہے ہیں،40فیصد آن لائن اور 60فیصد فزیکل ٹکٹس فروخت کےلئے پیش کئے گئے ہیں 

ٹکٹوں کی قیمت 
فرسٹ کلاس کی ٹکٹوں کی قیمت 2000 سے 4500روپے رکھی گئی ہے،پریمیم کلاس کی ٹکٹ کی قیمت 4000 ہزار سے 7000 ہزار روپے مقرر کی گئی ،وی آئی پی کلاس ٹکٹ کی 6ہزار سے 12ہزار روپے میں دستیاب ہو گی ،وی وی آئی پی کلاس کی ٹکٹ 8ہزار سے 18 ہزار روپے میں ملے گی ،وی وی آئی پی نیو انکلوژرز ٹکٹ کی قیمت 10ہزار سے 20 ہزار روپے رکھی گئی،گیلری کی ٹکٹ کی قیمت 12ہزار500 روپے سے 25 ہزار مقرر کی گئی ہے،
سہ ملکی ون ڈےسیریزکیلئے350روپےکی کم ترین قیمت پربھی ٹکٹس دستیاب ہیں ،ایک شناختی کارڈپرسہ فریقی سیریزکےلیےدس ٹکٹ خریدےجاسکتےہیں،سہ ملکی سیریز8سے14فروری تک لاہوراورکراچی میں کھیلی جائےگی۔