عابد چوہدری: ڈی ایچ اے فیز 5 میں گیس پائپ لائن کی کھدائی کرتے ہوئے دو افراد کو کرنٹ لگ گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، ریسکیو کے مطابق کرنٹ لگنے سے دونوں مزدورجاں بحق ہوگئے۔
لاشوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔