24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 238 ٹریفک حادثات

accident
کیپشن: accident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے, گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 238 ٹریفک حادثات کے دوران 247 افراد زخمی ہو گئے ۔
 ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 238 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 247 افراد زخمی ہوئے۔

119 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 128 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیوروں، تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔