ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کوموت کے گھاٹ اتاردیا

 16 سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کوموت کے گھاٹ اتاردیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 16 سالہ لڑکے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھاس کاٹنے والی تیز دھار درانتی سے 58 سالہ خاتون کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں ایک زیر تعمیر مکان سے پلاسٹک کے بڑے تھیلے میں خاتون کی لاش کے ٹکڑے ملے  جن کے جسم کے نازک حصوں کو کاٹا گیا تھا ، خاتون کے گھر سے ایک ہزار نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں۔

 خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ نوجوان اس گھر میں ٹی وی دیکھنے آتا تھا اور دو سال قبل خاتون نے گھر سے موبائل غائب ہونے پر اسی نوجوان پر چوری کا الزام بھی عائد کیا تھا جس پر دونوں خاندانوں میں کافی جھگڑا بھی ہوا تھا۔

 پولیس  کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر اور بیٹا کسی کام سے شہر سے باہر گئے ہوئے تھے، ملزم اسی موقع کی تاک میں تھا وہ گھر میں کسی بہانے سے داخل ہوا اور خاتون کے منہ پر پلاسٹک کی تھیلی چڑھا کر دم گھوٹ دیا،جب خاتون نیم مردہ حالت میں چلی گئیں تو نوجوان خاتون کو گھسیٹتا ہوا گھر کے اندرونی حصے میں لے گیا اور زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

 پولیس نے  ملزم کو حراست میں لے لیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم کو بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔