ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمہیں اسی جیل میں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھاتھا،رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah address at the organizational convention of Muslim League (N) in Multan
کیپشن: Rana Sanaullah, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھروتحریک شروع کرو،تمہیں اسی جیل میں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھاتھا۔

ملتان میں مسلم لیگ(ن)کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے  کہا کہ عمران خان کاکام صرف اور صرف لانگ مارچ ،دھرنے اور لاک ڈاؤن کی دھمکیاں دینا ہے،جیل بھروتحریک شروع کروتمہیں انہی سیلز میں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھاتھا،بیٹاتم جیل بھر تحریک شروع کرو میں تمہاراعلاج کروں گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا،مسلم لیگ ن الیکشن سے نہیں ڈرتی ،ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ،وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer