ویب ڈیسک: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں گلستان روڈ پر واقع پل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق پل کے قریب ہونے والے دھماکے کی نوعیت فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکا آرمی چیک پوسٹ پر ہوا۔
ریسکیو ٹیمیں اور پولیس دھماکے کے مقام پر روانہ ہو گئی ہے۔سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کا نمائشی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔