یوم یکجہتی کشمیر، شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ

Kashmir Day Rally in Lahore
کیپشن: Kashmir Day Rally
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے شہر بھر میں ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ کشمیر ڈے کے حوالے سے تمام جلوسوں، ریلیوں و سیمیناز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ شہر بھر میں 43 ریلیاں، 04 جلسے اور 05 سیمیناز منعقد ہوں گے۔ لاہور پولیس کے 22 سو سے زائد افسران واہلکار تعینات کئے گئے۔ متعلقہ ایس پیز، سرکل افسران،ایس ایچ اوز، 211اَپر سب آرڈینیٹس فرائض انجام دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کی جستجو میں کشمیری بھائیوں کی دی جانے والی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ لاہور پولیس کا ہر افسر اور جوان کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی پرزور حمایت کرتے ہیں۔