ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف

Earthquake in Pakistan
کیپشن: Earthquake
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت مختلف شہروں میں بھی زلزلہ آیا۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹرسکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی 210 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔ گلگت ،پشاور ،میانوالی، سرگودھا،ٹیکسلا ،مانسہرہ ،سوات،دیر ،بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کچی آبادیوں کو جزوی نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، مردان ،چارسدہ ، تخت بھائی، صوابی، مالاکنڈ ، مانسہرہ شنکیاری اور گردونواح میں زلزلہ کی شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے دوران شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer