ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر نوٹس ریسٹورنٹس سیل، مالکان پریشان

بغیر نوٹس ریسٹورنٹس سیل، مالکان پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاک جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز حکومت کی انوکھی منطق، سات روز پہلے ہی ریسٹورنٹس بند کرا دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز کے سات روز پہلے ہی قذافی سٹیڈیم اور اطراف کے تمام ریسٹورنٹس بغیر نوٹس سیل کر دئیے گئے ہیں۔ لاکھوں روپے کا سامان بھی ضائع جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ ریسٹورنٹس بند ہونے سے مالکان کے مالی نقصان کا ذمہ دار کون ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی عامر رفیق قریشی کل اس حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ریسٹورنٹس کے اندر ڈائننگ بند ہونے سے پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پچاس فیصد کاروبار پہلے ہی بند ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ نے بغیر نوٹس مطلع کیے قذافی کے اطراف ریسٹورنٹس بند کردیئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس کی اچانک بندش سے لاکھوں روپے کا چکن، مٹن، دیگر اشیئا ضائع ہوئیں، کم ازکم انتظامیہ پہلے اطلاع دیتی تاکہ سامان ہی نہ خریدتے۔

یاد رہے پاک جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی گیارہ فروری کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔