دکاندار لٹ گئے

دکاندار لٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)ملتان روڈ سکیم موڑ کے علاقے میں ایک ہی رات میں پانچ دکانوں میں چوری کی واردات ہوئی، چور دکانوں سے نقدی اور قیمتی چیزوں کا صفایا کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سکیم موڑ کے علاقے میں رات گئے چوری کہ واردت ہوئی جس میں نامعلوم ملزم پانچ دکانوں کے تالے توڑ کر تقریباً پچاس ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی چیزیں لیکر فرار ہو گئے،متاثرہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ جب صبح اپنی دکان پر آئے تو دکانوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور نقدی سمیت دیگر قیمتی چیزیں بھی غائب تھی ۔

پولیس کاکہناتھاکہ درخواست موصول ہونےپرمزیدکارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer