’’حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی‘‘

’’حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے سروسز ہسپتال میں لیگی رہنماؤں کی ملاقات، میاں محمد نوازشریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث معیشت تباہ ہوچکی ہے، تحریک انصاف کی حکومت ان کے منصوبوں کو اپنا نام دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد نوازشریف سے ن لیگی رہنماء مریم نواز، رانا تنویر، پرویز ملک،علی پرویز، خواجہ عمران نذیر، غزالی بٹ، چودھری شہباز، میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور میر انوار علی سمیت دیگر نے ملاقات کی۔

میاں نوازشریف کا صحت کارڈ کے اجرا پر کہنا تھا کہ یہ ان کے دور کا منصوبہ ہے جسے موجودہ حکومت اپنا نام دے رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز اپنے والد کے لئے گھر سے کھانا بھی لائیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر اور خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔