خشک سردی کی لہربرقرار، آئندہ 3روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں

خشک سردی کی لہربرقرار، آئندہ 3روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دعامرزا: شہر میں خشک سردی کی لہر برقرار، آئندہ تین روز میں بارش نہیں ہوگی۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں کم سے کم5 اور زیادہ سے زیادہ20ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں میں کم سے کم 7اور زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ جبکہ 48 گھنٹے میں کم سے کم5 اور زیادہ سے زیادہ20ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ3 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔