وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:مریضوں کے داخلے پر بھی پابندی مریض ہسپتال کے باہر فٹ پاتھ پر بیٹھے وزیر اعلٰی کا دورہ ختم ہونے کے لیے پر تولتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے قصور سے واپسی پر اچانک پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیوٹ بیدیاں روڈ کا دورہ کیا جس پر ہسپتال سے ملحقہ تمام داخلی اور خارجی راستوں پ سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

 وزیر اعلٰی کے دورے کے دوران ہسپتال میں مریضوں کے لیے تمام تر سروسز روک دی گئی اور ہسپتال میں مریضوں کے داخے پر بھی پابندی لگا دی گئی جس پر اکثر مریض ہسپتال کے باہر فٹ پاتھ پر بیٹھے وزیر اعلٰی کا دورہ مکمل ہونے کا اتظار کرتے رہے۔

 وزیر اعلٰی نے دورے کے دوران پی کے ایل آئی کے دوسرے مرحلے کے عمیاتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ انرجی سنٹر اور ہسپتال میں بننے والی مسجد کا بھی معائنہ کیا ۔

 دوسری جانب ڈائلیسز سنٹر میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وزی اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے  منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکلمل کرنے کے احکمات جاری کیے ان کا کہنا تھا کہ ڈائلیسز سنٹر کو آئندہ چند روز میں فنگشنل کر دیا جائےگا۔