پنجاب حکومت شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام

پنجاب حکومت شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت صاف پانی پروگرام میں ناکام ہوگئی ، شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے بنائی گئی کمپنی بھی ناکام ہوئی, 10 ارب دیگر منصوبوں کو مل گئے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت صاف پانی پروگرام میں ناکام ہوگئی، راواں سال 24ارب روپےکےبجٹ کی ایک پائی بھی خرچ نہ ہوئی، صاف پانی کی فراہمی کیلئےمختص 24ارب نمائش تک ہی محدود، صاف پانی کمپنی کی کارکردگی رپورٹ بھی ایوان وزیر اعلی کوپیش، 24ارب روپےکےبجٹ سے10 ارب دیگرمنصوبوں کی نذرہوگئے 14 ارب روپے کے اجرا اور استعمال کیلئے دیگر منصوبوں تلاش جاری۔