سٹی42: صدر مملکت نے جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس محمد کامران کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔
صدر مملکت کے حکم سے اسلام ٓٓباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب کو سپریم کورٹ کا جج بھی مقرر کر دیا گیا ۔
جوڈیشل کمیشن نے 2 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں ان تقرریوں کی سفارش کی تھی۔