ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو لوٹنے والا انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ گرفتار

شہریوں کو لوٹنے والا انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہریوں کو لوٹنے والا انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ پکڑا گیا ۔ 

کراچی میں  ایس ایس پی کیماڑی  امجد شیخ نے کہا  کیماڑی جیکسن پولیس کی تکنیکی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی ۔ ڈکیتی و لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں مطلوب چار رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔ 

ملزمان سے اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوا۔ ملزموں  سے کھارادر سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ملزموں   نے چند روز قبل دو افراد کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا۔ملزمان موبائل فون اور نقدی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ملزموں  کو تکنیکی بنیاد پر کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔

ملزموں  کی شناخت شہریار، تیمور، زر ولی اور مجاہد کے نام سے ہوئی ۔ملزموں  پر غیر قانونی اسلحے کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے درجنوں لوٹ مار کی وارداتوں کا انکشاف ہوا۔ملزمان جنوبی اور شرقی کے علاقوں میں شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے۔

ملزموں  کے خلاف مزید ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ تفتیش کا عمل جاری ہے۔