ویب ڈیسک: این سی سی آئی کراچی کا ڈی ایچ اے میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ، بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ۔ 5 ملزم گرفتار کرلیے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرطارق نواز کےمطابق گرفتارملزمان سے ہیکنگ ڈیوائسز، متعدد سی پی یواور موبائل فونز برآمد ہوئے، کال سینٹر کا مالک بیرون ملک فرار ہوگیا۔
ملزمان میں ایل ون، ملک نثار، شیرازطارق، شہریار طارق اور وائز شامل ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی کراچی کا کہنا تھا کہ کال سینٹر کا مالک جواد خان اس وقت بیرون ملک موجود ہے، نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کراچی کی ٹیم خفیہ اطلاع پر پہنچی تھی۔
فیز6 بڑا بخاری میں ہیکنگ کا منظم نیٹ ورک چلایا جارہا تھا، ملزمان بیرون ملک ڈیجیٹل وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان بیرون ملک لوگوں کے بینک اکاونٹ ہیک کرتے تھے۔
ہیک شدہ بینک اکاونٹس سے مختلف اکاونٹس میں رقم ٹرانسفر کرتے تھے،سرچنگ کے دوران 11 سی پی یو 1 لیپ ٹاپ 13 موبائل فون ملے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی کراچی طارق نواز کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران مختلف اہم دستاویزات کو بھی قبضے میں لیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔