بھارتی طیارے کی کراچی ایرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ 

Emergency Landing of aircraft at Karachi Airport, Spice Jet, City42, Ahmadabad, Dubai, Karachi Airport, Cardiac arrest, Health emergency
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ خان: بھارت کی ایک نجی ائیر لائن کے مسافر طیارہ کو منگل کی شب کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ہے۔

 احمد آباد سے دبئی جانے والی اسپائیس  جیٹ ائیر لائنز   کی پرواز کے ایک مسافر  کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،

طیارہ بخیریت ائیر پورٹ پر اتر گیا، کراچی ائیر پورٹ پر موجود ڈاکٹروں کی ٹیم کو طیارہ کے لینڈ کرتے ہی فوری طور پر طیارے کے اندر بھیج دیا گیا۔

 بھارت کی نجی ایرلائن سپائس جیٹ کے عملہ نے  کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے اطلاع دی تھی کہ ایک مسائف کو کارڈیل اریسٹ جیسی صورتحال درپیش ہے۔

کیپٹن نے 28 سالہ مرد مسافر کو فوری طبی امداد دینے کے لئے ہنگامی لینڈنگ کی اجازتطلب کی جس کے بعد ایوی ایشن حکام نے فوری طور پر طیارہ کی لینڈنگ کا انتظام کر دیا۔ اور طیارہ کے اترنے سے پہلے ہی ائیرپورٹ پر موجود ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کو تیار کر دیا گیا۔