ویب ڈیسک: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستاہوکر 285.25 روپے کا ہوگیا، یورو 2 روپے کمی سے 308 روپے کا ہوگیا ۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 360 روپے ، امارتی درہم 78روپے ، سعودی ریال 76 روپے پر برقرار رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 284.53 روپے سے کم ہوکر 284.38 روپے پربند ہوا۔