ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی، شان مسعود

ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی، شان مسعود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا ہےکہ ایسی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جو دونوں ممالک کے کرکٹ فینز کو پرجوش کرے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی۔ باولرز بیس وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدرآمد کرنا آسان ہوجائے گا، ہمارے پاس بولنگ میں بہت آپشنز موجود ہیں، سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے، وسیم جونیئر کو اس لیے ساتھ لائے ہیں۔ خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں، عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپننگ کریں گے، بابراعظم نمبر چار پر کھیلیں گے۔ سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں، یہ سیریز ڈیوڈ وارنر کے لیے ایک جذباتی سیریز ہوگی، کوشش کریں گے آخری سیریز میں وارنر کے لیے مختلف چیلنجز لائیں۔